20% off £20 OR 25% off £35
زیادہ تر خواتین مینوپازکی علامات کا تجربہ کریں گی اور بہت سے مختلف عوامل ہیں جو اس کو متاثر کرسکتے ہیں۔اس میں آپ کی جسمانی سرگرمی کی سطح ، بی ایم آئی] وزن اورقدکوماپنےوالاپیمانہ یہ دیکھنےکےلیےآیاکہ وزن صحت مندہے[، تمباکو نوشی کی حیثیت ، تعلیم ، تناؤ کی سطح ، سوشل سپورٹ نیٹ ورک ، دستیاب صحت کی دیکھ بھال ، عام صحت اور غذائی عادات جیسی چیزیں شامل ہیں۔لیکن اسی پر بس نہیں ، متعدد مطالعات نے تجویز کیا ہے کہ آپ کا نسلی پس منظر بھی اس پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔1 ,2
یقیناً، مینوپاز ہر ایک کے لئے مختلف ہے اور آپ کے لئے ذاتی ہے۔نسل، جغرافیائی محل وقوع، یا ثقافت سے قطع نظر،وہ تمام خواتین جو تولیدی اعضاء کو برقرار رکھتے ہوئے 60 سال کی عمر تک پہنچتی ہیں وہ پیری مینوپاز کے ذریعے مینوپاز کی طرف منتقل ہوجائیں گی۔
تو، کیا آپ کو لگتا ہے کہ آپ مینوپاز سے گزر رہی ہیں؟چیک کرنا چاہتی ہیں کہ آیا آپ کی علامات کااس سے تعلق ہے؟ آپ صحیح جگہ پر ہیں۔
ہم نے مینوپاز کے 34 اہم اشارے اور علامات کی ایک جامع فہرست مرتب کی ہے تاکہ آپ کو یہ سمجھنے میں مدد مل سکے کہ آپ کس چیزکاسامنا کر رہی ہیں۔
مینوپاز کی علامات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں، ذیل میں، پیری مینوپاز سے مابعدمینوپاز تک۔
مینوپاز کی 34علامات
مینوپاز کےمتعلقہ اشاروں اور علامات کا ایک وسیع سلسلہ ہے،لہٰذا آپ کو یہ معلوم کرنے میں مدد کرنے کے لئے کہ آیا آپ خود اس سے گزر رہی ہیں ، ہم نے یہاں 34 سب سے عام علامات واشارات کی فہرست بنائی ہے۔
اس کے علاوہ، ہم اس بات پر روشنی ڈالیں گے کہ آیا یہ پیری مینوپاز، مینوپاز یا پوسٹ مینوپاز کی علامت ہے تاکہ آپ کو اس کے بارے میں تھوڑی اضافی معلومات ملیں کہ آپ اپنے سفر میں کیا توقع کرتی ہیں۔3 مینوپاز کی 34علامات یہ ہیں:
آپ کی ماہواری میں تبدیلی-اگر آپ کی ماہواری بے قاعدہ ہوگئی ہے،تو یہ پیری مینوپاز کی شروعات ہوسکتی ہے۔آپ کو ہونے والے بہاؤ میں بھاری پن بھی اس کا ایک اشارہ ہوسکتا ہے۔
آپ کی ماہواری رک چکی ہے-آپ کو صرف اس صورت میں مکمل طور پر مینوپاز میں سمجھا جاتا ہے اگر آپ کو 12 ماہ تک بغیر کسی خون بہنے کا تجربہ ہوا ہو۔
خراب مزاج-ایسٹروجن(جنسی ہارمون) اور پروجیسٹیرون(تولیدی نظام کا اہم ہارمون) کی سطحوں میں کمی ہوناآپکے مزاج میں تبدیلی کی وجہ بن سکتا ہےاور آپ کو ان چیزوں سے متاثر کرنے کا سبب بنتے ہیں جن سےعام طور پر آپ متاثر نہیں ہوتی تھیں۔2
بے چینی-آپ کے ہارمونز میں وہی تبدیلیاں جن کے بارے میں ہم نے ابھی آپ کو بتایاوہ بھی آپ کو پریشانی کا احساس دلانے کی وجہ بن سکتی ہیں۔4
مزاج کی تبدیلیاں-اسی طرح،آپ کو اس بات کا تجربہ ہوسکتا ہے کہ آپ کا مزاج کم وقت میں بدل سکتا ہے۔4
عزت نفس میں کمی-مینوپاز کے دوران آنے والی تمام تبدیلیاں آپ کو اپنے بارے میں کم تر ہونے کااحساس دلاتی ہیں۔5
ذہنی دھند-مینو پاز کی ایک بہت عام علامت، ذہنی دھند آپ کو یہ احساس دلاسکتی ہے کہ آپ کا دماغ 'کپاس کی اُون'سے بنا ہوا ہے۔6
یادداشت کے مسائل-ذہنی دھند کے ساتھ ساتھ،آپ کو محسوس ہوسکتا ہےکہ آپ بہت زیادہ بھولنے لگی ہیں اور آپ باتوں کو یاد رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔8
گرمی لگنا (اور سر چکرانا)-گرمی لگنا شاید وہ اہم علامت ہے جسے ہم مینوپاز میں منتقلی کے ساتھ منسلک کرتے ہیں۔یہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ اپنے اوپری جسم میں اچانک گرمی محسوس کرتی ہیں ، لیکن زیادہ تر سینے ، گردن اور چہرے پر۔7
سونے میں دشواری-پیری مینوپاز اور مکمل مینوپاز کے دوران اس کا تجربہ ہوتا ہے، نیند کے متعلقہ مسائل کو ماہرین بہت عام سمجھتے ہیں۔8
دل کی بے قاعدہ دھڑکنیں-مینوپاز کے دوران ہارمونز میں تبدیلی بھی دل کی بے قاعدہ دھڑکنوں کا سبب بن سکتی ہے ، جو اس وقت ہوتی ہے جب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ کے دل کی دھڑکن معمول سے زیادہ تیز چل ہے۔9
سر درد اور میگرین]درد شقیقہ یعنی آدھے سر کا درد[ - ماہواری کے تسلسل میں خلل کی وجہ سے پیری اور مینوپاز دونوں کے دوران ان کا سامنا ہوتاہے۔10
پٹھوں کا درد-اگرچہ مینوپاز اس علامت کی واحد وجہ نہیں ہوسکتی ہے ، مینوپاز کے دوران پٹھوں میں درد ایسٹروجن کی سطحوں میں کمی کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔11
جوڑوں میں درد-پٹھوں کے درد کی طرح، مینو پاز کے دوران جوڑوں میں درد بھی ایسٹروجن کی سطحوں میں کمی کی وجہ سے ہوسکتا ہےکیونکہ جوڑوں میں ایسٹروجن کے ریسیپٹرز ہوتے ہیں۔11
جسم کی ہیئت میں تبدیلی-جب آپ مینوپاز تک پہنچتی ہیں تو جسم میں چربی کی تقسیم مختلف ہوسکتی ہے ، کیونکہ بہت سارے جسموں کی ہیئت 'ناشپاتی' سے 'سیب' میں تبدیل ہوجاتی ہے۔12
وزن کا بڑھنا-چونکہ پیری مینوپاز کے دوران ہارمون کی سطح میں اتار چڑھاؤ ہوتا ہے ، لہٰذا یہ اس بات پر اثر انداز ہوسکتا ہے کہ جسم میں چربی کس طرح جمع ہوتی ہے ، عام طور پر انسولین(جسم کی توانائی کے لیے شکر کو استعمال کرنے والا ہارمون) کی مزاحمت کی وجہ سے۔13
خشک جلد-مینوپاز کے دوران ، آپ کی جلد پانی برقرار رکھنے کی اپنی کچھ صلاحیت کھو دیتی ہے ، جس سے یہ کافی خشک ہوسکتی ہے۔14
خارش زدہ جلد-ایسٹروجن جلد کی ساخت کی ایک اہم خصوصیت ہے ، جو کولیجن(جلد، پٹھوں، ہڈیوں کی سب سے اہم پروٹین) کی پیداوار اور تیل کے معیار میں ایک کردار ادا کرتی ہے ، لہٰذا جب اس میں تبدیلی آتی ہے تو یہ آپ کی جلد کو خشک اور خارش کا احساس دلا سکتی ہے۔15
شہوت میں کمی-ہارمون کی سطحوں میں کم ہونے سے آپ میں جنسی توانائی میں کمی پیدا ہوسکتی ہے۔16
اندامِ نہانی کی خشکی-ایک بار پھر، آپ کے ہارمون کی سطح میں تبدیلی کی وجہ سے آپ کی اندامِ نہانی میں خشکی ہوسکتی ہے۔17
ویجائنا یعنی اندامِ نہانی میں درد-بہت سی خواتین مینوپاز کے دوران ویجائنا میں درد کا سامنا کرتی ہیں، یعنی جہاں ویجائنا کے پٹھوں میں درد یا جلن کا احساس پیدا ہوتا ہے۔18
ویجائنا میں خارش-ویجائنیٹس(ویجائنا میں سوجن)کا بھی مینوپاز میں سامنا ہوتا ہے، جس کی وجہ سے خارش کا احساس پیدا ہوسکتا ہے۔18
جنسی عمل کے دوران بے سکونی-جیسے ہی ایسٹروجن کی سطح کم ہوتی ہے،ویجائنا کے ٹشو پتلے ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس سے جماع کے دوران درد ہوسکتا ہے۔19
بار بار پیشاب کی نالی کے انفیکشن-خصوصاً پوسٹ مینوپاز میں عام ہے،پیشاب کی نالی کے انفیکشن کا سامنا مینوپاز کے دوران اور اس کے بعد اکثر خواتین کو بار بار ہوسکتا ہے۔20
ہاتھوں یا تلووں کا جلنا-اس کے علاوہ یہ پیرستھیسیاکے نام سے مشہور ہے،آپ کو مینوپاز کے دوران سوئیوں کی چبھن جیسا احساس ہوسکتا ہے۔21
منہ کا جلنا-اس کے علاوہ اسےمنہ کے جلنے کی بیماری(بی ایم ایس) کے نام سے جانا جاتا ہے ، یہ ایک ایسی چیز ہے جو مینوپاز سے گزرنے والی 18-33% فیصد لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔22
ذائقےاوربو میں تبدیلیاں-یہ ایک اور علامت ہے جس کے بارے میں لوگوں نےمینوپاز کے دوران اور بعد میں بتایا ہے،اور اس کی ممکنہ وجہ ایسٹروجن کے سطحوں میں اُتار چڑھاؤ ہے۔23
تھکاوٹ-ہارمونز کا یہ ڈرامائی اتار چڑھاؤ نیند میں خلل اور اس طرح تھکاوٹ کا باعث بھی بن سکتا ہے،اور اس کا سامنا پیری مینوپاز سے لے کر پوسٹ مینوپاز تک ہوسکتا ہے۔24
پیٹ کاپھولاہواہونا-ایسٹروجن اور پروجیسٹرون دونوں کا جسم کے پانی کے معیار پر اثر ہوتا ہے،جس سے پیٹ پھول سکتاہے ۔25
ہاضمے کے مسائل-بہت سے لوگ پیری مینوپاز کے شروع ہوتے ہی ہاضمے کی علامات میں اضافے کے بارے میں بتاتے ہیں، چاہے ان کی صورتحال پہلے سے ہی
آئی بی ایس جیسی تھی یا نہیں۔26
برقی جھٹکے کے احساسات-یہ ایک اور عام طور پر بتائی گئی علامت ہےجس کا سامنا مینوپاز سے گزرنے والے کرتے ہیں،اگرچہ اس وقت تک اس کی مکمل تحقیق نہیں ہوئی ہے۔27
بالوں کا پتلا ہونا-جیسے ہی ایسٹروجن کی سطحیں کم ہوتی ہیں،یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اینڈروجن(جنسی ہارمونز کا گروپ جو مردوں کو 'مردانہ'خصوصیات دیتا ہے) کی سطحوں میں اضافہ ہوتا ہے،جو اینڈروجینک (جینیاتی بیماری)بالوں کے جھڑنے کا سبب بن سکتا ہے۔28
بھر بھرے ناخن-خیال کیا جاتا ہے کہ ہارمون کی سطحوں میں تبدیلی جسم میں پانی کی کمی کا باعث بنتی ہے،جس سے ناخن بھر بھرے ہوسکتے ہیں۔29
ضرورت سے زیادہ فعال مثانہ-پیشاب میں اضافہ یا بے ضابطگی کا سامنا پیری میوپاز سے پوسٹ مینوپاز تک ہوتا ہے۔30
مینوپاز کی علامات کی فہرست میں درحقیقت اس سے زیادہ چیزیں شامل ہو سکتی ہیں جن کا ہم نے یہاں ذکر کیا ہے،جیسے الرجی میں اضافہ، جسم کی بوُ میں تبدیلی اور بہت سی دوسری علامات جیسی چیزوں کا بھی آپ کو سامنا ہوسکتا ہے۔
یقیناً یہ تعین کرنا مشکل ہے کہ مینوپاز کا براہ راست نتیجہ کتنی علامات ہوتی ہیں۔مزید یہ کہ،ان میں سے کچھ علامات مینوپاز کی وجہ سے نہیں ہوسکتی ہیں اس لیے صحت کے پیشہ ور فرد سے بات کرنا ضروری ہے۔
آپ ان علامات کے بارے میں کیا کرسکتے ہیں؟
اگرچہ ان بہت ساری علامات کا سامنا کرنا ناخوشگوار ہوسکتا ہے،شکر ہے کہ بہت سے ایسے طریقے ہیں جن کےذریعے آپ ان علامات پرقابوپاسکتےہیں۔مزید تفصیلی مطالعہ کے لیے مینوپاز پر قابو پانے کے لیے تجاویز کے ایک سلسلے پرمبنی ہمارا مضمون دیکھیں۔اور ہمیشہ کی طرح، برائے مہربانی اپنے جی پی سے اپنی علامات کے بارے میں بات کریں،کیونکہ انہیں آپ کے مسئلے میں مدد کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔
حتمی رائے
مینوپاز کی علامات کے بارے میں کچھ زیادہ جانکاری محسوس کررہی ہیں؟اگر آپ اپنی علامات کے انتظام یا ان کی نشاندہی کرنے میں مدد تلاش کر رہی ہیں،تو مشاورت کے لیے ہمارے کسی ماہر مشیر کے ساتھ بکنگ کرنے کی کوشش کریں۔
ہماری آن لائن طے شدہ ملاقاتیں مینوپاز کے تربیت یافتہ مشیروں کے ساتھ دستیاب ہیں جو مقامی طور پر اردو، پنجابی، گجراتی اور ہندی بولتے ہیں۔اپنی مشاورت کو آن لائن بک کروائیں اور ایک ساتھ مل کر، ہم آپ کے مینو پاز کے منفرد سفر کا راستہ تلاش کر سکتے ہیں۔
ہاتھ سے منتخب شدہ مواد: پینوپاز پر سب سے زیادہ گوگل کیے گئے سوالات/مینوپاز کے دوران ورزش کرنے پر سب سے زیادہ گوگل کیے گئے سوالات/غذا اور مینوپاز پر سب سے گوگل کیے گئے سوالات۔
اس مضمون میں مشورہ صرف معلومات کے لیے ہے اوراسے طبی دیکھ بھال کی جگہ نہیں لینی چاہیے۔کسی بھی سپلیمنٹس(مصنوعی غذا)، علاج یا دواؤں کو آزمانے سے پہلے برائے مہربانی اپنی جی پی یا صحت کی دیکھ بھال کرانے والے پیشہ ور فرد سے رجوع کریں۔غذائی سپلیمنٹس کو متنوع اور متوازن خوراک اور صحت مند طرز زندگی کے متبادل کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے۔